مکمل ٹیلرنگ مینجمنٹ ورک اسپیس

گاہک کے ناپ سے لے کر سوٹ کی فائنل ڈیلیوری تک — اپنی شاپ کو مکمل ڈیجیٹل بنائیں۔

ناپ اور کپڑے کے ڈیزائن

ٹیلر فریکشنز (سوت / انچ) کی درستگی۔

خاص طور پر پاکستانی درزیوں کے لیے تیار کردہ۔ شلوار قمیض، واسکٹ، پینٹ کوٹ اور شیروانی سمیت 11 ملبوسات کے نمونے۔ درستگی کے لیے سوت فریکشنز (مثلاً 21½) کی مکمل سپورٹ۔

  • ناپ کارڈ کے ساتھ وائس نوٹس اور ہاتھ سے بنے خاکے محفوظ کریں۔
  • پرانے گاہکوں کے تمام پچھلے ناپ کی خودکار ہسٹری۔

لمبائی (Length)

42"

تیرہ (Shoulder)

18 ½"

چھاتی (Chest)

22 ¼"

بازو (Sleeve)

24"

وائس نوٹ منسلک ہے: "گاہک کو کف تھوڑا ٹائٹ پسند ہے..."

1

آرڈر #1040

بکنگ مکمل

2

آرڈر #1041

کٹنگ ماسٹر کے پاس

3

آرڈر #1042

سلائی جاری ہے — آج ڈیلیوری!

4

آرڈر #1043

تیار اور پریس شدہ

آرڈر پائپ لائن ٹریکنگ

ڈیلیوری کی تاریخ کبھی مس نہ کریں۔

کانبان طرز کی لائیو پائپ لائن کے ذریعے اپنی دکان کے تمام آرڈرز پر نظر رکھیں۔ بکنگ سے لے کر کٹنگ، سلائی اور تیاری تک ہر سوٹ کی پوزیشن معلوم کریں۔

  • مراحل: بک شدہ → کٹنگ → سلائی → تیار → ڈیلیور۔
  • تاخیر کے الرٹس اور قریبی تاریخوں کی خودکار نشاندہی۔
کاریگر اور کھاتہ مینجمنٹ

کاریگروں کی اجرت اور دکان کی کیش بک۔

اپنی ٹیم کا حساب کتاب مکمل شفافیت کے ساتھ سنبھالیں۔ سوٹ کاریگر کے حوالے کریں اور فی سوٹ سلائی کی اجرت بغیر کسی کیلکولیٹر کے خودکار نکالیں۔

  • ہر کاریگر کو مخصوص سوٹ اسائن کریں اور اس کا لوڈ چیک کریں۔
  • کاریگر کی اجرت اور پیشگی رقم کا مکمل ڈیجیٹل کھاتہ۔

استاد ریاض (سلائی کاریگر)

شلوار قمیض، کُرتا اسپیشلسٹ

فعال

سلائی شدہ سوٹس

24

کل واجب الادا اجرت

Rs. 18,000